19 مئی 2025 - 14:32
مآخذ: ذرائع
عالمی تنقید، صہیونیوں کو کا غزہ میں ناکہ بندی کے خاتمے کا فیصلہ کرنا پڑا

عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد صہیونی ریاست نے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کے لیے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | 
صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کہ امداد کس طریقہ کار کے ذریعے غزہ لے جائی جاسکے گی اور امداد کی فراہمی کب سے شروع ہو گی۔
مکمل ناکہ بندی کے باعث جرائم پیشہ صہیونی ریاست نے ایک دانہ خوراک اور ایک بوند پانی بھی غزہ جانے نہیں دی۔
واضح رہے کہ غزہ پر کل صبح سے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha